مسٹر لیمن گارڈننگ

ہمارے بارے میں

مسٹر لیمن گارڈننگ کے بانی

میری کہانی

ڈیسک جاب سے اپنی سبزی اگانے تک

میں ایک سافٹ ویئر انجینئر ہوں۔ میرا کام سارا دن ڈیسک پر بیٹھ کر ہوتا ہے۔ دس سال یہی کرتے کرتے جسم جواب دینے لگا: کمر درد شروع ہوا، اور پھر صحت کے اور مسئلے بھی۔

تو میں نے سوچا کوئی شوق شروع کروں۔ پودوں کا شوق مجھے بچپن سے تھا، تو یہی چنا۔ لیکن پہلے دن سے ایک ٹارگٹ رکھا: اگر سبزی اگانی ہے تو اتنی اگاؤں کہ بازار سے لینے کی ضرورت نہ پڑے۔

میں نے آہستہ آہستہ شروع کیا: دھنیا، پودینہ، بھنڈی، کریلے اور بہت کچھ۔ آج چار سال ہو گئے ہیں، اور کچھ سبزیاں اب میں بازار سے لیتا ہی نہیں، کیونکہ اب مجھے پتا ہے کتنی اگانی ہے اور کیسے اگانی ہے۔

مسٹر لیمن گارڈننگ کیوں

مسٹر لیمن گارڈننگ میں نے اسی لیے شروع کیا کہ یہ سب آپ کے ساتھ شیئر کر سکوں: گھر میں سبزی کیسے اگانی ہے، اور صحت مند کیسے کھانا ہے۔ ایک بات میں پورے یقین سے کہتا ہوں: گھر میں صاف پانی سے اگی سبزی اور بازار کی سبزی میں زمین آسمان کا فرق ہے۔

اس کے ساتھ میں یہ بھی سکھانا چاہتا ہوں کہ گھر میں پھلوں کے پودے اور پھول کیسے لگانے ہیں، اور ان کا خیال کیسے رکھنا ہے۔

اپنی ضرورت خود پوری کرنا

جب میں نے یہ کام شروع کیا تو میرا ٹارگٹ تھا کہ اپنی ضرورت خود پوری کروں۔ آج کل دنیا کے جو حالات ہیں، میرا ماننا ہے کہ ہر گھر میں تھوڑی بہت سبزی اور پھل ضرور اگنے چاہئیں۔